(24 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے موجودہ ملکی عدالتی نظام پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے موجودہ ملکی نظام انصاف سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹڑ پر پیغام جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور رہنما نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا، یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔