(ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے کامیاب ترین میزبان تابش ہاشمی نے اپنی ناکام محبت کی کہانی سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق تابش ہاشمی کی کامیڈی اور میزبانی کے انداز نے انہیں مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کافی مدد کی ہے اور وہ ان تمام شوز میں نمایاں نظر آتے ہیں، جہاں ہم مشہور شخصیات کو بطور مہمان آتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
تابش ہاشمی نے اپنی پہلی محبت کا ذکر کرتے ہوئے مزاحیہ واقعہ سنایا کہ" ان کی ایک گرل فرینڈ تھی جو انتہائی ذہین تھی اور اسے متاثر کرنا تھا اس لیے انہوں نے گوگل سے کسی گانے کے لیریکس نکالےاور اپنی ایک گرل فرینڈ کو بھیچ دیے اور ایسا دکھایا کہ اس کو لگے کہ یہ ان کی شاعری ہے "۔
انہوں نے بتایا کہ " لڑکی پہلے تو بہت متاثر ہوئی لیکن بعد میں اس نے وہ گانا امریکن آئیڈل شو میں گانا سنا تو پتہ چلا کہ یہ کسی اور کے بول ہیں جس کے بعد وہ ان کو چھوڑ کر چلی گئی."