سوشل میڈیا انفلوئنسر کتے کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدنی ایسا موضوع ہے جو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بہت زیر بحث رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکثر نوجوان انفلوئنسر اس لیے بن رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں اس شعبے میں بےتحاشہ آمدنی ہوتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق "ٹَکر" نام کا ایک نسلی کتا ہے جو سالانہ 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کماتا ہے۔
View this post on Instagram
ٹَکر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جسے دو سال کی عمر سے ہی اشتہار مل رہے ہیں۔
ٹَکر کی مالک کورٹنی بدزین کا کہنا ہے کہ "یوٹیوب پر 30 منٹ کی ایک پوسٹ کے 40 سے 60 ہزار ڈالر مل جاتے ہیں۔"
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ" انسٹاگرام پر 3 سے 8 سٹوریز شیئر کرنے پر 20 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔"
جون 2018 میں جب ٹَکر 8 ہفتے کا تھا تب کورٹنی نے اس کا انسٹاگرام پیج بنایا تھا، اگلے ہی مہینے اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صرف 6 ماہ میں اس کے فالوورز 60 ہزار ہوگئے تھے۔
View this post on Instagram
نیویارک پوسٹ کے مطابق اب ٹک ٹاک پر "ٹَکر "کے ایک کروڑ 10 لاکھ، یوٹیوب پر 51 لاکھ، فیس بک پر 43 لاکھ اور انسٹاگرام پر 34 لاکھ فالوورز ہیں۔