سوشل میڈیا انفلوئنسر کتے کی سالانہ آمدنی 10 لاکھ ڈالر

May 24, 2023 | 21:57:PM

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدنی ایسا موضوع ہے جو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بہت زیر بحث رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اکثر نوجوان انفلوئنسر اس لیے بن رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں اس شعبے میں بےتحاشہ آمدنی ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق "ٹَکر" نام کا ایک نسلی کتا ہے جو سالانہ 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کماتا ہے۔

ٹَکر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جسے دو سال کی عمر سے ہی اشتہار مل رہے ہیں۔ 

ٹَکر کی مالک کورٹنی بدزین کا کہنا ہے کہ "یوٹیوب پر 30 منٹ کی ایک پوسٹ کے 40 سے 60 ہزار ڈالر مل جاتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ" انسٹاگرام پر 3 سے 8 سٹوریز شیئر کرنے پر 20 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔"

جون 2018 میں جب ٹَکر 8 ہفتے کا تھا تب کورٹنی نے اس کا انسٹاگرام پیج بنایا تھا، اگلے ہی مہینے اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صرف 6 ماہ میں اس کے فالوورز 60 ہزار ہوگئے تھے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق اب ٹک ٹاک پر "ٹَکر "کے ایک کروڑ 10 لاکھ، یوٹیوب پر 51 لاکھ، فیس بک پر 43 لاکھ اور انسٹاگرام پر 34 لاکھ فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں