جو جرم ۹ مئی کو عمران خان نے کیا، اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم میں اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ جو جرم ۹ مئی کو عمران خان نے کیا، اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم میں اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ جو جرم ۹ مئی کو عمران خان نے کیا،کوئی بھی، یہاں تک کے اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں، پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: خان کو ضائع کیا گیا، خان میں بس 2 خامیاں ہیں، فیاض الحسن چوہان نے اندر کی خبر بتا دی
جو جرم ۹ مئی کو عمران خان نے کیا،کوئی بھی، یہاں تک کے اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤنے جرم اسکا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہوسکتا۔ یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا! کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری،…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 24, 2023
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید لکھا کہ یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا! کوئی ذی شعور پاکستانی فوجی تنصیبات، سرکاری، ریاستی اور سیکیورٹی عمارتوں پر حملہ کرنے، ان میں توڑ پھوڑ کرنے اور انکو جلانے کی حمایت نہیں کرسکتا، یہ کام یا TTP نے کیا ہے یا پی ٹی آئی (PTI) نے، یاد رکھیں, سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں، پاکستان پہلے!، پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں، اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا!، پاکستان اب سکھ کا سانس لے گا اور آگے بڑھے گا انشاءاللّہ! ۔