(جہانگیر عالم)گھوٹکی کےمقامی صحافی نصراللہ گڈانی خالق حقیقی سے جا ملے،نصر اللہ گڈانی میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے،نصر اللہ گڈانی آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔
نصر اللّٰہ گڈانی دو روز قبل میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے ،3 گولیاں لگنے پر انہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا،نصر اللّٰہ گڈانی گزشتہ روز سے آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے
نصر اللّٰہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوکر خالقی حقیقی سے جا ملے،صحافی برداری نے نصر اللّٰہ گڈانی کی موت پر گہرے دکھ رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصراللہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ اور ادارے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے نصراللہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا، نصراللہ کو ائیر ایمبولنس سے رحیم یار خان سے کراچی لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔