کے پی اسمبلی میں 1700ارب روپےکابجٹ آج پیش کیاجائےگا

May 24, 2024 | 10:43:AM
کے پی اسمبلی میں 1700ارب روپےکابجٹ آج پیش کیاجائےگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کو وفاق سے پہلے بجٹ لانے کی جلدی،کے پی اسمبلی میں 1700 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں اےڈی پی کیلئے200 ارب روپےمختص کئےجائیں گے،تمباکو سمیت دیگر اشیا پر پرونشل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائےگی،حکومت نے ضم شدہ اضلاع پر ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیکس نیٹ بڑھانے کی سفارشات بھی پیش ہوں گی۔

وفاق سے ملنے والا فنڈ 15فیصد کےحساب سے شامل کیا جائےگا،بعض سیکٹرز پر ٹیکس میں کمی، ٹیکس نیٹ بڑھانے کا امکان ہے، نئی کے بجائے جاری اسکیموں کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائےعوام کو محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

خیبرپختونخوا کے بجٹ میں مزدوروں کی کم سے کم اُجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے ، ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ 3 سال سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کیلئے 25ارب 93کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہے،اڑھائی سال بعد مقامی حکومت کیلئے ترقیاتی فنڈ کا 20 فیصد مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔

کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔