آئی سی سی کا پاکستان کے بجائے نئی دہلی میں پاک بھارت میچ کا فین پارک بنانے کا اعلان
گلوکار اکاسہ کےساتھ،کامیڈین ذاکر خان و دیگر پرفارم کریں گے،پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 مقابلہ 9 جون کو امریکا میں کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی نے نئی دہلی میں پاک بھارت میچ کا فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میچ کیلئے نئی دہلی کے گرائونڈ کو فین پارک میں بدلنے کا اعلان کردیا۔یوں نئی دہلی میں ایسا منظر ہوگا کہ جیسے بھارت میں پاکستان اور بھارت کا میچ کھیلا جارہا ہو۔بڑی سکرین ہوگی،اتنی بڑی کہ جیسے سامنے ہی پاک،بھارت میچ ہو،اور بھارتی فینز اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
فنکار میچ سے قبل پرفارم کریں گے۔گیت گائیں گے۔فن کا مظاہرہ کریں گے۔گلوکار اکاسہ کےساتھ،کامیڈین ذاکر خان و دیگر بھی پرفارم کریں گے۔آئی جی سٹیڈیم نئی دہلی فین پارک ہوگا،پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 مقابلہ 9 جون کو امریکا میں کھیلا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:امریکی کرکٹ کو اجنبی کھیل سمجھتے ہیں ! مگر کیوں ؟
سوال یہ ہے کہ آئی سی سی کو فین پارک بنانے کیلئے بھارت ہی کیوں سوجھا۔ایسا ہی ایک پروگرام پاکستان میں بھی رکھا جاسکتا تھا لیکن شاید ترجیح بھارت ہے، اور سوال یہ بھی ہے کہ کیا یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمزوری ہے جو آئی سی سی کو قائل نہ کرسکا ۔