برطانوی پارلیمنٹ ممبر ہولی لنچ عام انتخابات سے قبل مستعفی

May 24, 2024 | 16:31:PM
برطانوی پارلیمنٹ ممبر ہولی لنچ عام انتخابات سے قبل مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ممبر برطانوی پارلیمنٹ ہولی لنچ عام انتخابات سے قبل مستعفی ہو گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر ہیلی فیکس سے لیبر پارٹی کی ٹکٹ پر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے والی ہولی لنچ نے عام انتخابات سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، 37 سالہ لنچ 3 بار لیبر پارٹی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی ہیں، وہ 2015، 2017 اور 2019 کے انتخابات میں کامیاب رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی پر تشدد، نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، عدالت سے اہم خبر آ گئی

ہولی لنچ نے استعفے کے بعد اپنے ووٹرز کے لئے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے آبائی شہر کے لئے بطور رکن پارلیمنٹ خدمات انجام دینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، 10 سال تک آبائی شہر کے لئے خدمات سر انجام دینے کے بعد انتخابات سے قبل دستبردار ہونے کا فیصلہ نہایت مشکل تھا۔

انہوں نے عہدہ چھوڑنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے شوہر اور بیٹے کو وقت دینا ہوتا ہے اور دوسری بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے، ان گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ عہدہ سنبھالنا میرے لئے کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس لئے میں اپنے خاندان کے لئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہوں۔