(24نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے یوم تکبیر پر عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے 28 مئی ( یوم تکبیر ) کو لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کیلئے پانچ ہزار سے زائد لیگی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو لاہور طلب کر لیا ۔
جنرل کونسل اجلاس کو عوامی رنگ دینے کیلئےبڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سابق وزیر اعظم نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیمی اور آئینی معاملات پر کھل کر خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں نوازشریف ملک گیر دوروں کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے،نوازشریف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، گرم موسم کے پیش نظر جنرل کونسل کا اجلاس ماڈل ٹاون کی بجائے فلیٹیز ہوٹل میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کہتے ہیں شیخ مجیب والا سلوک ہوجائے گا: عظمیٰ بخاری