ملک بھر میں حالیہ ہیٹ ویو کی شدید لہر 27 مئی تک جاری رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں حالیہ ہیٹ ویو کی شدید لہر 27 مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، موہنجوداڑو ، خیرپور،جیکب آباد میں درجہ حرارت 49، دادو، لاڑکانہ اور روہڑی میں 48، رحیم یار خان، سکھر اور پڈ عیدان میں 47، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی گی خان اور خان پور میں 46، اسلام آباد میں موسم ابر آلود اور درجہ حرارت 37، لاہور میں 41، کراچی میں 36، پشاور میں 39، کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کرنے والے مشروبات
علاوہ ازیں گلگت میں 33، مظفر آباد میں 38، سکردو اور مری میں 28، فیصل آباد میں 44 اور ملتان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ملک میں جاری ہیٹ ویو کی حالیہ لہر 27 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔