خیبر پختوںخوا حکومت نے آئندہ مالی سال25-2024 کابجٹ پیش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ پیش کر دیا، صوبے کا کل حجم 1754 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے اسمبلی میں وزیر خزانہ آفتاب عالم بجٹ پیش کر رہے ہیں ، سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 100 ارب روپے سر پلس میں ہے، صوبائی حکومت کو وفاق سے ایک ہزار 212 ارب سے زائد ملنے کا امکان ہے جبکہ وفاقی کابل تقسیم محاصل سے 902 ارب 50 کروڑ ملنے کی توقع کی گئی ہے،دہشتگرد کی کیخلاف جنگ کے ایک فیصد کی مد میں 108 ارب 44 کروڑ ملنے کا امکان ہے ،پن بجلی خالص منافع کی مد میں 33 ارب 9 کروڑ ملیں گے ،پن بجلی بقایاجات کی مد میں 78 ارب 21 کروڑ ملیں گے ،صوبائی حکومت 93 ارب 50 کروڑ اپنے وسائل سے اکٹھے کرے گی ،ٹیکسیشن کی مد میں صوبائی حکومت کا 63 ارب 18 کروڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ ضم اضلاع کیلئے 259 ارب 91 کروڑ ملنے کی توقع ہے ،وفاق سے ضم اضلاع کیلئے 72 ارب 60 کروڑ ملیں گے ،اضافی گرانٹ کی مد میں وفاق سے 55 ارب ملنے کی توقع ہے ،ضم اضلاع کیلئے 76 ارب کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے ملنے کا امکان ہے ،بے گھر افراد کی مد میں 17 ارب وفاق سے ملنے کی توقع ہے ،صوبائی حکومت آئندہ برس تنخواہوں ، پینشن اور گرانٹ کی مد میں ایک ہزار 237 ارب سے زائد خرچ کرے گی ،صوبائی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 246 ارب ، تحصیل ملازمین کی تنخواہوں میں 263 ارب خرچ ہونگے ،صوبائی حکومت پینشن کی مد میں 162 ارب 40 کروڑ سے زائد خرچ کرے گی ،جاری اخراجات کی مد میں 264 ارب 70 کروڑ خرچ کئے جائے گے ۔
تنخواہیں،ادویات، گندم سبسڈی
بجٹ دستاویزات میں کہا گیاہے کہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 26 ارب 97 کروڑ خرچ کئے جائیں گے ،ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے اخراجات کیلئے 28 ارب 68 کروڑ خرچ ہونگے ،ضم اضلاع میں تنخواہوں ، پینشن اور جاری اخراجات پر 144 ارب 62 کروڑ خرچ ہونگے ،صحت سہولت کارڈ کیلئے 34 ارب مختص ،صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب بندوبستی اضلاع ، 6 ارب قبائلی اضلاع کیلئے ہونگے،10 ارب 97 کروڑ ادویات کی خریداری کیلئے مختص ،26 ارب 70 کروڑ گندم کی سبسڈی کیلئے مختص،طلبہ کو مفت کتب کی فراہمی کیلئے 9 ارب مختص ،بی آر ٹی کی سبسڈی کیلئے 3 ارب مختص ،ریلیف اقدامات کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کیےگئے ہیں۔
پناہ گاہیں، احساس پروگرام ،نوجوان ہنرپروگرام
آئندہ بجٹ میں پناہگاہوں کیلئے 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ،احساس روزگار ، نوجوان پروگرام ، ہنر پروگرام کیلئے 12 ارب روپے مختص ،پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،احساس اپنا پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 5 ہزار گھر تعمیر کئے جائے گے ،سی آر بی سی پروجیکٹ کیلئے 10 ارب روپے مختص جس کے تحٹ 3 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، نجی شعبے کے تعاون سے 4 بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،
جن میں دیر موٹر وے ، ڈی آئی خان موٹر وے ، بنوں لنک روڈ اور ہکلہ ۔ یارک موٹر وے شامل ہے ۔
تعلیم،صحت ، سماجی بہبود، سیاحت
کے پی کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 362 ارب 68 کروڑ مختص کیے گئے ہیں ،صحت کیلئے 232 ارب روپے ،خیبرپختونخوا میں آئیر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جائے گا ،پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا جنوبی اضلاع میں سیٹلائٹ مرکز قائم کیا جائے گا ،امن و امان کیلئے 140 ارب 62 کروڑ روپے ،سماجی بہبود کیلئے 8 ارب 11 کروڑ روپے ،صنعت و حرفت کیلئے 7 ارب 53 کروڑ روپے،سیاحت کیلئے 9 ارب 66 کروڑ روپے ،زراعت کیلئے 28 ارب 93 کروڑ روپے ،توانائی کیلئے 31 ارب 54 کروڑ روپے روپے ،صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ڈسٹریبیوشن کمپنی قائم کرے گی ،پشاور ، بٹہ کندی ۔ ناران ۔ ہائڈرو پروجیکٹ شروع کیا جائے گا جسسے 235 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ۔
لائیو سٹاک ، جنگلات،بلین ٹری پلس
آئندہ مالی سال بجٹ میں کے پی کے حکومت کی جانب سے لائیو سٹاک کیلئے 14 ارب 69 کروڑ روپے ، کمیونٹی کی سطح پر چارہ ذخیرہ کرنے کے مراکز کا منصوبہ شامل ہے،جنگلات کیلئے 14 ارب روپے سے زائد ،صوبائی حکومت بلین ٹری پلس کا منصوبہ شروع کرے گی ،خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے 3 فیصد شیئر کی مد میں دیگر صوبوں سے آمدن بجٹ میں ظاہر کر دی ہے،پنجاب سے 28 ارب 80 کروڑ ، سندھ سے 11 ارب 30 کروڑ اور بلوچستان سے 4 ارب 20 کروڑ کا حصہ ظاہر کیا گیا ،خیبرپختونخوا حکومت کو پن بجلی کی مد میں 111 ارب 30 کروڑ کی آمدن متوقع, سالانہ پن بجلی آمدن کی مد میں 33 ارب 10 کروڑ روپے ، وفاق سے بقایاجات کی مد میں 37 ارب 10 کروڑ ملنے کا امکان ہے ۔
تیل ، گیس رائلٹی
وفاق کیساتھ متنازعہ پن بجلی بقایاجات کے 41 ارب بھی بجٹ میں شامل کیےگئے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت نے وینڈ فال لیوی کی مد میں 46 ارب 80 کروڑ روپے آمدن ظاہر کردی ،تیل پر رائلٹی کی مد میں 26 ارب 20 کروڑ ملنے کا امکان
پشاور ، گیس پر رائلٹی کی مد میں 11 ارب 40 کروڑ ملنے کی توقع ہے ،گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ کی آمدن ظاہر کی گئی ہے،گیس پر ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ ملنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ٰسرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ،حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کر دیا