(24 نیوز ) حکومتی اقدامات یا کچھ اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں میں0.34 فیصد تک کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.34 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 21.31 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 21 میں استحکام رہا،بیف، دال چنا، خشک دودھ، چائے، مٹن، گڑ، دہی، دودھ مہنگا ہوا جبکہ چکن، لہسن، گندم آٹا، پیاز، انڈے، دال مسور، ایل پی جی سستی ہوئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر پیاز 88 فیصد، سرخ مرچ 70 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ لہسن 53 فیصد، ٹماٹر 39 فیصد، نمک 33 اور بیف 24 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں چینی کے نرخوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دال ماش 22 فیصد اور گیس چارجز 570 فیصد تک بڑھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان