بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پونٹنگ اور جسٹن لنگر کے بیان پر جے شاہ کا ردِ عمل بھی آ گیا

May 24, 2024 | 21:03:PM

(24 نیوز) بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق رکی پونٹنگ اور جسٹن لنگر کے بیانات پر سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے اور نہ ہی بورڈ نے کسی بھی سابق آسٹریلوی کرکٹر سے رابطہ کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد گزشتہ روز زمبابوے  کے سابق کرکٹر جسٹن لنگر کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ آفر ملنے سے متعلق بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نےکہا ہے کسی سابق آسٹریلوی کرکٹر کے ساتھ میرا یا بورڈ کا کوچنگ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، میڈیا پر گردش کرنےوالی خبریں غلط ہیں، ہماری قومی ٹیم کے لیے صحیح کوچ کی تلاش ایک پیچیدہ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جو بھارتی کرکٹ ڈھانچے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے کوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ فریم ورک کا علم ہو تا کہ وہ ٹیم کو صیحح معنوں میں آگے لے کر چل سکے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری آئی پی ایل کی فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کی کوچنگ سے وابستہ جسٹن لنگر اور دہلی کیپٹلز کی سربراہی کرنے والے رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، لیکن دوسری جانب سکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے اس حوالے سے صاف انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

مزیدخبریں