ملائکہ اروڑا شاہ رخ خان کی ناسازی صحت پر پریشان، انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا

May 24, 2024 | 21:03:PM

(24 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ  اور ڈانسنگ کوین ملائکہ اروڑہ شاہ رخ خان کی ناسازی صحت پر پریشان ، آئندہ کیلئے  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میچ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے طبیعت ناساز ہونے پر  ہسپپتال منتقل کیا گیا جس پر  بالی ووڈ سمیت تمام سیلیبریٹیز  نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ان میں سے ایکمعروف اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی تھیں انہوں نے لکھا کہ وہ اکثر کہتی ہیں کہ ہمیں ماحول کے بارے میں آگاہ ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ واحد طریقہ ہے جس سے ماحول آپ سے محبت کرے گا لیکن بلاشبہ شدید موسم جیسے ہیٹ ویو کیلئے آپ زیادہ کچھ نہیں کرسکتے تو زیادہ پانی پیئے آرام دہ کپڑے پہنیں اورگھرسے نکلتےوقت چھتری ساتھ ضرور رکھیں،یہ وہ تجاویز ہیں جو میں آپ لوگوں کو دے سکتی ہوں۔  

ملائیکہ اروڑا کا کنگ خان کیلئے یہ پہلا جذباتی پیغام نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ان کیلئے انتہائی ہمدردی بھرے پیغام جاری کر چکی ہیں جن میں سے ایک ان کے جنم دن پر پیغام ہے جو کہ 2021 میں وائرل ہوا تھا ، معاملہ کچھ یوں ہے کہ 2021 میں بالی ووڈ کے کنگ خان کی 52 ویں سالگرہ پر ملائکہ اروڑا نے 1998 میں ریلیز ہونے والے فلم ’’دل سے‘‘ کے گانے  ’دل چھئیاں چھئیاں‘سے ایک تصویر شئیر کر کے لکھا تھا کہ 23 سال پہلے بطور فین شروع ہونے والے سفر  میں میں نے آپ کو بہت متاثر کن پایا اور یہ چیز میرے لیے باعث خوشی بھی ہے کیونکہ آپ جس طرح اپنے آس پاس کے لوگوں کیلئے ہر روز ، ہر سال کو بہتر بنانے کیلئے جس طرح انتھک کوشش کرتے ہیں وہ حیرت انگیز ہے ، ملائیکہ اروڑا نے جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ  دن زیادہ خاص اور پیارا ہے ،مجھے اُمید ہے کہ یہ ہمیشہ اسی طرح رہے گا کیونکہ آپ اس کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا 

مزیدخبریں