(وقاص عظیم)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیرونی قرضوں اور گرانٹس میں ایک ارب ڈالرز کی کمی آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق جولائی تا اپریل بیرونی فنانسنگ کی مد میں 7 ارب 14 کروڑڈالرز حاصل ہوئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں 8 ارب 12 کروڑ ڈالرز فنڈز ملے تھے، وزارت اقتصادی امور نےجولائی تا اپریل کےبیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی،اپریل 2024 میں 23 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے ۔
رواں مالی سال جولائی تا اپریل 2ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ ملا،جولائی تا اپریل سعودی آئل فیسلیٹی کی مد میں59 کروڑ 51 لاکھ ڈالرزکاادھار تیل ملا،جولائی تا اپریل نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کےتحت 88 کروڑ 94لاکھ ڈالر ملے،رواں مالی سال کیلئےبیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب62 کروڑ ڈالرزلگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے اتحادی مسلم لیگ (ن)کی ایک اور وکٹ اُڑا دی