انڈرٹیکر نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا، اب میری بس ہوگئی 

Nov 24, 2020 | 08:36:AM

24نیوز: انڈرٹیکر نے ریسلنگ رنگ سے ریٹارئرمنٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں اب میری بس ہوگئی ہے، میں نے اپنا 100 فیصد کام کرلیا ۔ مجھے میں اب بھی جذبہ باقی ہے، میں ریسلنگ سے بہت محبت رکھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  اپنی عمر کے بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے ماک کلاوے نے کہا کہ ’لیکن آپ بڑھتی عمر سے نہیں بھاگ سکتے، جسمانی طور پر اب میں اس جگہ پر نہیں ہوں کہ رنگ میں جاؤں اور انڈرٹیکر بن جاؤں‘۔ انڈر ٹیکر سے لوگ توقعات رکھتے ہیں، وہ مجھے ریسلنگ کرتا دیکھنے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔جسمانی اعتبار سے دیکھا جائے تو میں اگر ساری زندگی ہی ریسلنگ کرسکتا تو ضرور کرتا، میں ریسلنگ سے بہت محظوظ ہوتا ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل انڈر ٹیکر نے ریسلنگ ایونٹ سروائیور سیریز میں اپنا آخری مقابلہ لڑا۔انڈرٹیکر متعدد مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ وہ ایک مرتبہ سال 2007 میں رائل رمبل مقابلہ بھی جیت چکے ہیں۔

یاد رہے کہ انھوں نے اپنی ہیبت اور عمدہ داؤ بیج سے اپنے تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا۔ انڈرٹیکر کے آگے کسی ریسلر کی ایک نہ چلتی تھی جبکہ اگر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سروائیور سیریز اور ریسلمانیا کی بات کی جائے تو ان کے ریکارڈز ہی ان کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار شین مک ماہن، بگ شو، جے بی ایل، جیف ہارڈی، مک فولی، دی گاڈفادر، دی گڈونس، ساویو ویگا، رکیشی، کیون نیش، رک فلیئر، بوکرٹی، شان مائیکلز اور ٹرپل ایچ کے ساتھ ساتھ ان کے ہاف برادر کین ڈبلیو ڈبلیو ای کے تھنڈر ڈوم پر نمودار ہوئے اور انڈر ٹیکر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔بعد ازاں ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونس مک ماہن نے تاریخ کے اس عظیم سپر اسٹار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں