کورونا مزید خطرناک: 24 گھنٹے کے دوران 48 اموات

Nov 24, 2020 | 10:04:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھرمیں کوروناسے متاثر 3 لاکھ 31 ہزار 760 مریض صحت،کوروناسے متاثرایک ہزار 751مریضوں کی حالت تشویشناک،آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 ہزار 203 ہوگئی،پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی ، کوروناکے مزید 2 ہزار 954 کیس رپورٹ،ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کوروناسے مزید 48 اموات ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی ،ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی،اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہونے لگا ، مزید 48 افراد چوبیس گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہوئے،ایک روز میں تین ہزار کے قریب پازیٹوو کیسزسامنے آئے ، ملک بھرکے اسپتالوں میں 2ہزار234 مریض زیرعلاج ہیں، ایکٹوکیسزکی تعداد 40 ہزارسے بڑھ گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید48 اموات ہوئیں ،جن میں سے 41 اسپتال اور7گھروں میں ہوئیں ، پنجاب میں 18 اور سندھ میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرکے اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2ہزار234 مریض زیرعلاج ،جبکہ 281 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں،کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد7ہزار744ہوگئی۔گزشتہ ایک روزمیں 39ہزار165ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار954 پازیٹوو کیسزرپورٹ ہوئے،،کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 79ہزار883ہوگئی۔سندھ 1 لاکھ 64ہزار651 کے ساتھ سرفہرست ،پنجاب 1لاکھ 15ہزار138،خیبرپختونخوا 44ہزار932 ،اسلام آباد 27ہزار555 اوربلوچستان میں 16 ہزار846افراد متاثر ہوچکے ہیں۔حیدرآباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 72 کیسز سامنے آگئے قاسم آباد سے 36، لطیف آباد سے 21، اندرون شہر سے 12 اور دیہی علاقے سے 2 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی،حیدر آباد میںکرونا کے باعث 110 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں