کسی نے گندی نظر لگادی,صبا قمر

Nov 24, 2020 | 10:26:AM

 (24نیوز)پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا اپنی بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں کسی نے گندی نظر لگادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

  
 
 

ویڈیو بنانے والی خاتون اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ صبا آپ کو کیا ہوا ہے تو جواباً صبا قمر کہتی ہیں کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

مزیدخبریں