(24نیوز) شبلی فراز نے اسلام آباد میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، وہ چاہیں تو اپنی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کر کے ثواب حاصل کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔یاد رہے کہ 23نومبر کو نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال فرما گئیں تھیں۔اگر وہ جنازے میں شرکت کے لئے آنا چاہئیں تو کوئی انہیں نہیں روک سکتا۔
دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے یہ بھی کہا ہے کہ آئینِ پاکستان کے تحت ہر پاکستانی شہری کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے۔کوئی بھی فرد، ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی زندگی دا ئوپر نہیں لگا سکتا۔جمہوریت کے جعلی علمبردار اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے آئین کی پامالی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔