(24 نیوز)کراچی اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا ہے کہ تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون پولیس اہلکار نے اکاؤنٹنٹ اینٹی انکروچمنٹ اور دیگر اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے تنخواہ نہیں دی جا رہی اور جب تنخواہ مانگو تو غیر اخلاقی اور غیر قانونی مطالبات کئے جاتے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔