خونی ٹاور منصوبے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)کی رپورٹ کے مطابق ،فیروز پور روڈ پر بلندو بالا مبارک سنٹر کی تعمیر کے لیے کی گئی، یہ کھدائی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے ۔مبارک سنٹر کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی اور دیواروں کو دیئے گئے سہارے ایکساپئر ہوچکے ہیں۔مبارک سنٹر کی تعمیر کے لئے کھودائی اور دیواروں کوسہار دینے والے شورنگ پانچ سال سے ایکساپئر ہونے کا انکشاف ہے،جبکہ ذرائع کے مطابق سہارا دینے والے شورنگ پانچ سال ہوئے اپنی معیاد پوری کر چکے ہیں اور یہ دیواریں کسی بھی وقتمنہدم ہو سکتی ہیں، جو کہ اطراف کی آبادیوں کے لئے مستقل خطرہ بنا ہوا ہے۔
مبارک سنٹر کی شورنگ ایکسپائر ہونے سے منصوبے کے اطراف رہائشی علاقوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے یہ بلند و بالا ٹاور اپنے ساتھ کئی گھروں یا دکانوں کے لئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے ۔ذرائع ای سی ایس پی کی جانب سے ایم ایس توان لمیٹڈ کو متعدد بار خط بھی لکھے جاچکے ہیں۔انجئیرنگ کنسلٹینسی سروس پنجاب کی مانیٹرنگ رپورٹ حکومت کو بھی ارسال کردی گئی ۔
جس میں ان درو دیوار بارے بتایا گیا ہے،کہ وہ اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں ،ااور بہت سی جانوں کے لئے خطرہ بننے والے خونی ٹاور کو اس سے قبل 2009 میںشورنگ کے ذریعے سہارا دیا گیا تھا ،جب بھی مبارک سنٹر کی دیواروں کو دیئے گئے سہارے ایکساپئر ہوئے تھے ،جنہیں دوبارہ سے تعمیر و مرمت کرکے ٹھیک کیا گیا تھا ۔