24 نیوز: ٹیکسٹائل فیکٹریوں کا معائنہ روکنےکا قانون لاگو ہونے کی صورت فیصل آباد کی مزدور تنظیموں نے یکم جنوری سے کام چھوڑ ہڑتال کا الٹی میٹم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدور تنظیموں کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے کام چھوڑدیں گے اور سال نو پر دما دم مست قلندرہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتکاروں نے چند روز قبل وزیر اعظم کے دورہ فیصل آباد کے دوران جہاں بہت سے مطالبات رکھے وہیں مزدروں کے حقوق کے منافی بھی ایک مطالبہ پیش کیا گیا۔
مزدور رہنماؤں کے مطابق صنعتکاروں نے وزیراعظم سے دوران ملاقات انسپکٹر لیس رجیم کا مطالبہ کیا۔ ہم انسپکٹر لیس رجیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر اس پر عمل کیا گیا تو ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور انشاءاللہ یکم جنوری 2021کو فیصل آباد کی تمام انڈسٹری میں ہڑتال کر کے سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔
رہنماؤں کے مطابق ایکسپوٹرز کی جانب سے بھی ایک غیر قانونی مطالبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت جو فیکڑیوں اور کارخانوں کی انسپکشن ہے اس پرپابندی لگائی جائے یعنی کوئی سوشل سیکیورٹی کا ادراہ یا لیبر ڈیپارٹمنٹ کا کوئی آفیسر فیکڑیوں میں انسپکشن نہیں کر سکتا۔
لیبر قومی مومنٹَ نے اعلان کیا ہے کہ اگر انسپکٹر لیس رجیم لاگو کی گئی تو یکم جنوری سے تمام ٹیکسٹائل سیکٹر کے مزدور ہڑتال اور احتجاج پر مجبور جائیں گے۔فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فی الحال انسپکٹر لیس رجیم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جب کہ لیبر قومی موومنٹ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ انسپکٹر لیس رجیم کا مطالبہ مان کر مزدروں کو ان کے حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔