حکومت نے انسداد ریپ کے قانون کے مسودے کو حتمی شکل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت نے انسدادریپ کےقانون کے مسودے کو حتمی شکل دیدی، خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق انسداد ریپ کےقانون کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کاتحفظ اور ملزموں کاریکارڈ رکھنا ہے ، خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہیں.
Govt has finalised Anti Rape investigations & Trial Bill aiming for expeditious investigations n trial through special courts, creating sex offenders register n protection of rape victims on instructions of PM @ImranKhanPTI https://t.co/CvCe6AzSSf
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 24, 2020
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی سزا کیلئےآرڈیننس لانے کافیصلہ کرتے ہوئے زیادتی کے شکار بچوں کی شناخت چھپانے سمیت مستقبل محفوظ بنانے کا واضح پلان لانے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم نے قانون سازی کیلئےمزیدوقت دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا زیادتی کےواقعات کی روک تھام ہرصورت یقینی بنانا ہوگی، سنگین نوعیت کےمعاملےپر ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے، دن رات کام کریں لیکن معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں اور فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعےانصاف فراہمی یقینی بنائی جائے۔