(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا سے متاثرہ شخص سانپ کے زہر سے نابینا اور معذور ہوگیا،برطانیہ کا آئن جونز نامی شہری جو ایک فلاحی ادارے سے منسلک تھا،اور بھارت کے شمال مغربی علاقے میںرہائش پذیر تھا۔ جونز نامی شخص کو کوبرا نسل کے زہریلے سانپ نے ڈس لیا ۔جس کے نتیجے میں وہ آہستہ آہستہ معذور اور نابینا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق :برطانیہ سے تعلق رکھنے والا آئن جونز نامی شہری بھارت کے شمال مغربی علاقے میں فلاحی ادارے کے ساتھ مل کر کام کررہا تھا۔کام کے دوران آئن جونز کو کوبرا سانپ نے ڈس لیا،جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں معلوم ہوا کہ وہ کورونا سے بھی متاثر ہے۔آئن جونز اس سے قبل بھی کورونا سے متاثر ہوئے مگر وہ پھر صحت یاب ہوگئے تھے، جس وقت انہیں سانپ نے کاٹا وہ دوسری بار وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ،آئن جونزکے جسم میں کوبرا سانپ کا زہر پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے اس کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں زہر پھیل جانے کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوئی اور جسم مفلوج ہوگیا ۔مزید یہ کہ تھوڑے ہی دن بعد ان کی بینائی بھی مکمل طورپر چلی گئی۔ڈاکٹرز نے مطابق جونز اس وقت آئی سی یو میں موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ مارچ میں اپنے گھر نہیں جاسکے تھے۔اور ایک لمبے عرصے سے بھارت میں مقیم ہیں۔