وفاقی وزیر خوراک فخر امام  بھی کورونا وائرس کاشکار

Nov 24, 2020 | 12:29:PM

 (24 نیوز)وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خوراک فخرامام  کورونا میں مبتلا ہو گئے ،خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا ،واضح رہے کہ فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ  کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی۔ سندھ  بھر میں کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، کاروبار کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار صرف اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی پابندیاں 31 جنوری 2021 تک لاگو رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری، نجی دفاتر، پبلک مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار، جرمانہ بھی ہوگا، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم سٹاف رکھا جائے، ‏بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی جبکہ صرف کھلے مقامات پر شادی ہوگی، شادی میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی، تقریب 9 بجے ختم کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں