(24نیوز)پشاور ائیر پورٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر پر منڈلانے والے پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گندگی کے باعث لاہور اور کراچی کے بعد پشاور ائیر پورٹ بھی ملک کا خطرناک ائیرپورٹ بن گیا ہے جس سے مسافروں کی زندگی کو خطرات سمیت طیاروں کی مرمت کے اخراجات ناقابل برداشت ہو گئے ہیں۔ائیرپورٹ منیجر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ گیا ہے جس میں ہوائی اڈے کے اطراف ریستوران اور دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔