جیسا شوہر ویسی بیوی۔۔۔ میلانیا نے جل بائیڈن کو مبارک کا فون نہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
24نیوز :شوہر کی عادت بیوی میں بھی آگئی، امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا بھی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کو ابھی تک فون بھی نہیں کیا گیا، نئی خاتون اول بننے پر مبارکباد تو دور کی بات میلانیا نے رسمی حال چال بھی نہ پوچھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جس طرح صدر ٹرمپ ہار ماننے کو تیار نہیں، اسی طرح اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی خاتون اول کے منصب سے ہٹنے پر آمادہ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرکے امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جوبائیڈن 20 جنوری 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔