نوے روز میں پی ٹی وی کو بحال کروں گا، نعیم بخاری

Nov 24, 2020 | 14:32:PM

(24نیوز)کے مطابق سنیئر وکیل اور پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے نئے چیئرمین نعیم بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی یونین سے معاملات پیار محبت سے حل کروں گا، سب کو ساتھ لیکرچلوں گا، نوے روز میں پی ٹی وی کو بحال کروں گا۔چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یہ ریاست کا چینل ہے، ڈرامے میری ترجیحات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق :پاکستان ٹیلی ویژن کے مزاحیہ پروگرام اس کی پہچان تھے، پی ٹی وی کی کھوئی پہچان کو واپس لائوں گا۔نعیم بخاری نے مزید کہا ہے کہ مستقل ملازمین سے ہی پی ٹی وی کو چلانا ہے، پی ٹی وی میں کانٹریکٹ ازم کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی ٹائم دیا جائے گا، حکومت کے اچھے کاموں کو زبانی بیان نہیں کرنا ،بلکہ دکھانا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق ،نعیم بخاری نے مزید کہا ہے کہ بلین درخت لگے ہیں وہ کہاں لگے ہیں، عوام کو دکھانا بھی ضروری ہے، ترقیاتی کام ملک میں جہاں کہیں بھی ہوئے وہ بھی لوگوں کو دکھانا ہے۔تاکہ انہیں بھی پتہ چل سکے کہ کون سی حکومت کون کون سے اچھے کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں