پیپلز پارٹی کے دفاتر کس بنیاد پر سیل کئے جا رہے ہیں؟ شیری رحمان

Nov 24, 2020 | 14:40:PM
پیپلز پارٹی کے دفاتر کس بنیاد پر سیل کئے جا رہے ہیں؟ شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا گلگت بلتستان میں احتجاج کے دوران سیل ہونے والے پی پی کے دفاتر سے متعلق کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دفاتر کس بنیاد پر سیل کئے جا رہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران کارکنوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارہ الیکشن چوری ہوا، لوگوں کا ووٹ چوری ہوا، دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج ہمارہ آئینی حق ہے۔ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایاگیا،خاموش نہیں رہیں گے۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان میدان جنگ بنا ہوا ہے، تحریک انصاف دھاندلی چھپانے کے لئے گلگت بلتستان میں انتشار پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن پر امن ہیں، ہنگامے تحریک انصاف کے کارکن کر رہے ہیں، حکومت شر پسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کرے۔

 
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی چھپانے کے لئے گلگت بلتستان کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے، تباہی سرکار ہوش کے ناخن لے،وفاقی وزراء جی بی میں غنڈہ گردی بند کریں۔