کراچی : لیاری مسائل کی آماجگاہ ، گندہ پانی پینے سے رہائشی بیماریوں میں مبتلا

Nov 24, 2020 | 14:41:PM

24نیوز : کراچی کا علاقہ لیاری مسائل کی آماجگاہ بن گیا، آگرہ تاج کچھی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں کے رہائشی گزشتہ ڈیڑھ سال سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، گھروں میں سیوریج ملا گندا پانی مکینوں کا منہ چڑا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا علاقہ لیاری مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہوا ہے ، آگرہ تاج کالونی سمیت مختلف علاقوں کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ گھروں میں سیوریج ملا سیاہ اور گدلا پانی آرہا ہے

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ سرکاری افسروں کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، متعلقہ حکام مسائل کی طرف توجہ دینے سے قاصر ہیں اور کمپلینٹ کرنے پر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔

لیاری کے رہائشیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں مجبورا پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، گھروں میں صاف پانی کے بجائے گندا، بدبو دار پانی آنے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں، 

مکینوں نے کہا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اذیت سے دوچار ہیں لیکن کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مسائل فوری حل کئے جائیں ۔
 

مزیدخبریں