(24نیوز)پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کردیاہے،وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو مراسلہ لکھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کورونا کے جلد خاتمے کیلئے پرامیدہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مراسلے میں امریکا سے خط وکتابت کا بھی حوالہ دیا، مراسلے میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری میں امریکا نے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔امریکا کورونا وائرس ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا، امریکا نے ویکیسین تیاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم آفس کی مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ مشاورت کرکے فوری طور پر تجاویز بھجوائی جائیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے ،کہ کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی کے بعد پرامید ہیں کہ رواں برس کے آخر تک عالمی وبا کو ختم کردیا جائے۔ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ طویل تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی نظر آنا شروع ہوگئی ہے، کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں جلد ہی ہم عالمی وبا پر قابو پالیں گے اور ختم کردیں گے۔ٹیڈروس ادھانو نے کہا کہ کامیاب ویکسین ٹرائلز سے وبا کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی ہے، اس سائنسی کارنامے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تاریخ میں کوئی ویکسین اتنی تیزی سے تیار نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا۔سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ادھانو نے کہا کہ جیسے ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر حکومت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتی ہے، کمزور طبقات کو ویکسین لگانے کی دوڑ میں کچلے جانے کا خطرہ موجود ہے۔