(24 نیوز)کراچی کے سب سے بڑے ضلع وسطی میں شہری انتطامیہ کچرا پھینکنے والوں کے خلاف حرکت میں آگئی۔ کچرا پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارراوئیوں کے دوران دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے ہوجائیں جیل کی ہوا کھانے کو تیار ،،،شہری انتظامیہ نے سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے افراد کی گرفتاری شروع کردی، ضلع سطی کے مختلف علاقوں سے دس سے زائد افراد حراست میں لے لئے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت کچرا پھینکنے والوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔
نارتھ کراچی زون ، نیو کراچی زون اور گلبرگ زون میں پانچ پانچ افراد جبکہ نارتھ ناظم آباد زون میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی سینٹرل نے میونسپل کمشنر ، تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی جائے گی۔