چینی سستی ہو گئی، حماد اظہر کا دعویٰ

Nov 24, 2020 | 17:31:PM

چینی سستی ہو گئی، حماد اظہر کا دعویٰ

 (24 نیوز)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ چینی مافیا کی حوصلہ شکنی کے لئے قانون سازی کی جائے گی جس میں 25 ہزار کے بجائے 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ رکھا جائےگا۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ سوا لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ زراعت ایک بہت برا شعبہ جس میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس وقت 'شوگر ریفارم کمیٹی' بھی اپنا کام کررہی ہے۔حماد اظہر نے چینی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق دعویٰ کیا کہ ایکس مل ریٹ اور ہول سیل ریٹ میں گزشتہ 10 روز کے دوران 10 سے 12 روپے فی کلو کی کمی آئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے کلو دستیاب ہے۔وزیر صنعت و پیداوار نے مارکیٹ ماہرین کا حوالہ دے کر امید ظاہر کی کہ آئند دنوں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آئےگی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں تک درآمدی چینی کی سپلائی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ملک بھر کے کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملے اور اس ضمن میں صوبائی حکومتوں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی شوگر ملز مکمل گنجائش کے قریب آگئی ہیں جبکہ پنجاب میں 10 نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہوگی۔

مزیدخبریں