زیادتی کے ملزموں کیلئے سخت سزائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں خواتین کے ساتھ ریپ کے واقعات کی ایک لہر اٹھی ہے اوروفاقی کابینہ نے ریپ کے واقعات کی روک تھام پر غور کیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ ریپ اور گینگ ریپ کے ملزموں کو اکثر رہائی مل جاتی ہے تاہم وزیر اعظم نے سخت سے سخت قانون کے اطلاق کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ریپ کے ملزموں کے خلاف سخت سزاو¿ں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ امید ہے ریپ کے ملزموں کے خلاف قانون کا مسودہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔