ہا ر یا جیت؟دور ہ نیوزی لینڈ سے قبل با بر اعظم کے اہم انکشا فات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دورہ نیوزی لینڈ سے قبل انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں لیکن اس سے مجھ پرجب بھی دبا ئو پڑتا میں اسے اعتماد میں اضافے کے لیے استعمال کرتا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ قیادت کی ذمے داریاں بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوں گی کیونکہ میں نے بغیر کسی دبائو کے دونوں چیزوں کو الگ رکھا ہے۔انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پراعتماد ہیں اور امید ہے کہ ہم ایک اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ جیتنے کے حوالے سے پر امید ہیں۔
ًتفصیلا ت کے مطا بق قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے بلے باز نے مزید کہا کہ معمول سے پہلے نیوزی لینڈ پہنچنے کی بدولت ہمیں حالات سے ہم آہنگ اور سیریز کے لیے مناسب تیاری میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اچھا ریکارڈ ہے، ہماری ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا عمدہ امتزاج ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم اس موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا چاہتے ہیں، پہلے تین دن سخت رہیں گے کیونکہ ہمیں اپنے کمرے چھوڑنے اور دوسرے کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی لیکن ہم اس کی عادت ڈال رہے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم کو حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا اور اب وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے ان کا پہلا امتحان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز ہو گی جس کا پہلا میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو ہو گا۔پاکستان کا 23 رکنی اسکواڈ گزشتہ روز نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا جس میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد رضوان، شاداب خان، اظہر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فواد عالم، عابد علی، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رو ﺅف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ با بر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ٹیم سے اچھی تو قعا ت رکھنی ہو نگی۔