(24نیوز)پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کیلئے پانچ روز کے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے جنازے پر لاکھوں لوگ تعزیت کیلئے آئیں گے، اس موقع پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی موجودگی ضروری ہے۔
بیگم شمیم اختر کی تدفین۔۔شہباز شریف اور حمزہ کی رہائی کی منظوری
Nov 24, 2020 | 18:50:PM