حکومتی دعوے ناکام اشیا کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ

Nov 24, 2020 | 18:54:PM
حکومتی دعوے ناکام اشیا کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کے باوجود کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی شرح 17فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کا کہا تو جا رہا ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح خطے میں اب بھی سب سے زیادہ ہے۔کھانے پینے کی اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی شرح 17فیصد ہوگئی۔
 اکتوبر کے دوران سرکاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 8.9 فیصد رہی جبکہ صرف کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں میں اضافے کی شرح تو 17 فیصد تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 8.9 فیصد کی شرح بھی دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

اس سے پہلے بھی وزیراعظم عمران کئی مرتبہ مہنگائی کم کرنے کے دعوے کر چکے ہیں لیکن جب بھی وزیراعظم مہنگائی کا نوٹس لیتے ہیں کم ہونے کی بجائے مہنگائی بڑھ جاتی ہے اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حکومت مہنگائی کنٹرول کے عملی اقدامات نہیں کرتی صرف اور صرف بیان بازی اور دعوے کئے جاتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے دوران بھارت میں مہنگائی کی شرح 7.6 فیصد،، سری لنکا میں 4 فیصد،، انڈونیشیا میں 1.4 فیصد،، چین میں 0.5 فیصد اور جنوبی کوریا میں 0.1 فیصد تھی۔