سونا سستا ہو گیا،قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Nov 24, 2020 | 19:00:PM
 سونا سستا ہو گیا،قیمتوں میں ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ صرافہ ایسوس ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سونے کی قیمت میں دو ہزار 350 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 500 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چورانے ہزار سات سو چھتیس روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 1180 روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25 روہے 75 پیسے کی کمی سے 1011 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت اکیاون ڈالر کم ہو کر 1815 ڈالر کی سطح پر پہنچی۔اس کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈہو گئی۔