(24 نیوز)اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان برطرف ملازمین کا ڈی چوک پر احتجاج۔ ملازمین نے ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاوس,وزیراعظم ہاوس کے باہر مارچ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان برطرف ملازمین کا ڈی چوک پر احتجاج۔ ملازمین نے ڈی چوک سے پارلیمنٹ ہاوس,وزیراعظم ہاوس کے باہر مارچ کا اعلان کردیا۔اس موقع پر احتجاج کرنیوالے ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر ہم سے روزگار چھین کر ان گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے۔نوکریوں سے جبری برطرفیاں اور من پسند افراد کو ریڈیومیں نوازنا منظور نہیں۔ڈی جی ریڈیو اور چند افسران ریڈیو کوتباہی کی راہ پر گامزن کررہے۔ڈی جی ریڈیوکنٹرولرکوفوری طور پرعہدے سے ہٹاکر اہل لوگوں کو لگایا جائے اورجبری برطرف کیے گئے ملازمین کوفی الفور بحال کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین احتجاج کر چکے ہیں ان کی حکومتی سطح پرشنوائی نہیں ہوئی اور کسی حکومتی وزیر یا عہدیدار نے ان سے ملاقات کرکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔برطرف ملازمین کی میڈیا سےمزید گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرونا اور مہنگائی کے دور میں بیروزگاری بہت بڑا عذاب ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہماری مطالبات تسلیم کرے۔