پاکستان کیلئے خوشخبری گوادر پورٹ پر پہلا کارگو جہاز لنگرانداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوادرپورٹ پر کارگوجہازلنگر اندازہونا شروع ہوگئے۔ چین سے آنے والی 203 میٹرک ٹن وزنی کارگوجہاز میں سی فوڈکاسامان لوڈ ہے۔پہلی شپمنٹ بذریعہ بحری جہاز دوسرے ممالک میں منتقل کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، گوادر پورٹ پر کار جہاز لنگر انداز ہو نا شروع ہو گئے۔ گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہونے والا پہلا کارگو جہاز چین کا ہے جس میں 203 میٹرک ٹن وزنی کارگوجہاز میں سی فوڈکاسامان لوڈ ہے۔پہلی شپمنٹ بذریعہ بحری جہاز دوسرے ممالک میں منتقل کی جائے گی۔
گوادر پورٹ پاکستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔گوادر پورٹ پر دنیا کے کارگو جہاز لنگر ہو سکیں گے اور بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔ یاد رہے کہ گوادر پورٹ کی تعمیر میں چین نے پاکستان کی مدد کی جس کے باعث بہت جلد پوادر پورٹ فعال ہو چکا ہے۔گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑے گی۔ ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے پاکستان کو ملیں گے جس سے بیروزگاری میں کمی اور ملک ترقی کرے گا۔