آصف زرداری، چوہدری برادران کا نوازشریف کو ٹیلی فون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم کو فون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ماں کا انتقال اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے میاں نوازشریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ نوازشریف نے چوہدری شجاعت کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔
بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو پاکستان روانہ کیے جانے کا امکان ہے، ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی عمرہ میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے پانچ دن کی پیرول پر رہائی مل گئی ہے۔ میاں شہباز شریف اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل ہو سکیں گے۔