(24 نیوز)ٹیکہ لگنے پر درد تو ہر کسی کو ہوتا ہے ۔خاص طور پر بچے تو ٹیکے کے نا م سے ہی چیخیں مارنا شروع ہو جا تے ہیں۔اس درد اور ان چیخوں کا حل آخر کا ر ایک پا کستانی میڈیکل سٹو ڈنٹ نے ڈھونڈ نکا لاہے۔
ًتفصیلا ت کے مطا بق پا کستانی نجی میڈیکل یونیورسٹی کے 21 سالہ طالب علم میر ابراہیم ساجدنے بنا درد والی سوئی بنا کردنیا کو حیرا ن کر دیا۔اس سوئی کے بنانے پر گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ انویسٹیگیٹر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ میر ابراہیم ساجدکو یہ اعزاز سائنس کے عالمی جریدے ' نیچر' کی جانب سے دیا گیا ہے۔نیچر کے لیے اپنے ایک بلاگ میں میر ابراہیم نے اپنی اس ایجاد کے متعلق بتایاکہ اس کے والد ایک ڈاکٹر ہیں اور اسی لیے اس کا بہت وقت اپنے والد کے ساتھ اسپتالوں میں گزرا ہے جہاں اس نے بچوں کو سوئی سے ڈرتے اور خوف کھاتے دیکھا جس پر اس نے ٹرائیپینوفوبیا (سوئی کا خوف) کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے۔یا د رہے کہ اس سے قبل بھی اس پر ریسرچ ہوتی رہی مگر اس کا حل ایک پا کستانی نے ڈھونڈ نکا لا ہے۔
بنا درد ٹیکے والی سوئی ،پاکستانی سٹوڈنٹ کی ایجا د نےدھوم مچا دی
Nov 24, 2020 | 19:51:PM