(24 نیوز)اسلام آباد میں تاریخ کی سب سے بڑی ساڑھے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔چور دکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ محمد فرید نامی جیولرز کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تین افراد جیولری دیکھنے کے بہانے دکان پر آئے اور کافی دیر تک جیولری پسند کرنے کے بعد ایک دم مجھ پر پستول تان لی اوردکان سے 350 سے 400 تولے سونا اور 40 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے۔
دکاندار شیخ فرید نے بتایا کہ ڈکیتوں نے مجھے اور میرے ملازم فہیم کو ریسٹ روم میں بند کیا اور فرار ہو گئے۔ایک چور کی عمر 25 سے 30 سال، دوسرے کی 35 سے 40 اور تیسرے کی 45 سال کے درمیان تھی، سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر سکتا ہوں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سپر مارکیٹ میں جیولر کی دکان پر ہونے والی ڈکیتی کے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائے گی۔