ماہرہ ،ثانیہ نشتر کے نام100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

Nov 24, 2020 | 20:54:PM
 ماہرہ ،ثانیہ نشتر کے نام100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بی بی سی کی جانب سے سال 2020 کے لیے 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ،جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے نام شامل ہیں۔ برطانوی نشریا تی ادا رے کے مطابق 100 بااثرخواتین کی فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے معاشرے میں تبدیلی کے لیے خود آگے آکر کردار ادا کیا اور مشکل حالات میں الگ پہچان بنائی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بی بی سی نے پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کو بھی100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔بی بی سی کے مطابق ماہرہ خان کوئی عام اداکارہ نہیں، انہوں نے ملک میں جنسی ہراسانی کی کھل کر مخالفت کی۔ رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر سے منع کیا اور نسل پرستی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کی۔ ماہرہ خان نے اپنے ملک میں سماجی مسائل کو فلم اور ٹی وی کے ذریعے اجاگر کیا۔اس کے علاوہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر برائے مہاجرین بھی ہیں جو پاکستان میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہی مہم بھی چلارہی ہیں۔یا د رہے کہ ماہرہ خان نہ صر ف پا کستا ن بلکہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں بھی کا م کر چکی ہیں۔