(24نیوز)لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جس کے بعد جمعرات کو لندن میں ان کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت کو جمعہ کے روز لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ میت کے ہفتہ کے روز صبح تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کی وفات کا ہم سب کو بیحد افسو س ہے۔اللہ ان کے در جات بلند کرے اور ان کو جنت الفر دوس میں جگہ دے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف والدہ کے انتقال کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں، ان کے گردے میں بھی بہت زیادہ تکلیف ہے۔مگر وہ حالات کا ڈٹ کر مقا بلہ کر رہے ہیں۔ان کی غیر مو جودگی میں انکی صا حبزادی مر یم نے جس طرح پا رٹی کو فعا ل کیا ہے وہ قا بل تعر یف ہے۔ہم نے ہر جابر آمر کے سامنے کلمہ حق کہا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کر تے رہیں گے۔ایک سو ال کے جواب میں اسحا ق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نیب کی آڑ میں اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کر رہی ہے جو جمہو ری روایا ت کے منا فی ہیں۔ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔