ورلڈ اکنامک فورم کا 25 نومبر کو پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف، ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کو 'پاکستان اسٹریٹیجی ڈے' منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا ورلڈ اکنامک فوم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کر دیا۔ ورلڈ اکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان اسٹریٹیجی ڈے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم اپنی سٹریٹیجی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے۔ اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے۔ معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے۔