افغانستان کے شہر بامیان میں دھماکے، 17 افراد جاں بحق

Nov 24, 2020 | 22:32:PM

(24 نیوز) افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے وسطی صوبے بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکوں کے بعد جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 افغان صوبہ بامیان بدھ مذہب کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے اور یہ دیگر افغان شہروں کے مقابلے سب سے زیادہ محفوظ شہر تصور کیا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق شہر میں اس طرح کے ہلاکت خیر دھماکے پہلی بار ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں