پابندیاں ٹھاہ،مارکیٹیں،بازار 6 بجے کے بعد بھی کھلے رہے

Nov 24, 2020 | 23:57:PM

(24نیوز)کراچی کی بڑی مارکیٹوں اور بازاروں کے دکانداروں نے سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز کردیے۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں بازار 6 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ زینب مارکیٹ، صدر الیکٹرانکس مارکیٹ، پاکستان چوک 6 بجے کے بعد بھی کھلے رہے۔صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد لائٹ ہاﺅس، نیو ایم اے جناح روڈ پر بھی نظر نہیں آیا جبکہ لیاقت آباد میں بھی اکثر دکانیں کھلی رہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق شہر کے بڑے بازاروں میں شامل طارق روڈ پر بھی تمام کاروباری مراکز 6 بجے کے بعد بھی کھلے رہے۔شہر قائد کی بڑی مارکیٹوں میں حکومتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے بازار بندش کے لیے کوئی انتظامات بھی نظر نہیں آئے۔دوسری جانب آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکزشام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ غیرمناسب ہے لہٰذا رات 8بجے تک کاروبار کی اجازت اورہفتہ وارچھٹی صرف اتوار تک محدود رکھی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر تاجروں کو مفت ماسک تقسیم ماسک کیے جائیں۔

مزیدخبریں