(24نیوز)بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست کے بعد کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کی ہدایات جا ری ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بو رڈ کا یو ٹرن،
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ’’حلال گوشت‘‘ کھانے کی ہدایت کی۔جس کے بعد بی سی سی آئی کی نئی تجاویز کے بعد ہندو انتہاپسندوں کو آگ لگ گئی۔ حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے اپنی تجویز فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈائٹ بہتر بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی تمام کرکٹرز کو حلال گوشت کھانے کی ہدایت کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ڈائٹ پلان میں دن بھر کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا، چائے کے وقت کے ناشتے کے ساتھ ساتھ رات کا کھانا شامل تھا۔تاہم سور اور گائے کا گوشت اس مینو سے غائب تھا۔ وائرل ہوئے ںوٹیفیکشن میں حلال گوشت کے استعمال کا بھی ذکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار ختم،پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق اہم خبر
تاہم اب بی جے پی کے دباءو پربی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے اس خبر کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی طرف سے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سبزی خور یا نان ویجیٹیرین کھانا، حلال یا غیر حلال گوشت مکمل طور پر کھلاڑی کی اپنی مرضی اور خواہش ہے۔اس سلسلے میں بورڈ نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کر کٹ بورڈ کا جوئے روٹ کے بلے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف،ویڈیو سامنے آگئی